بنگلورو،11/اپریل (ایس او نیوز) کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ریاست حکومت نے کرناٹک میں شہریوں کے لئے ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا ہے۔ ریاستی محکمہ صحت کی طرف سے جاری ایک سرکلر کے مطابق سے پہلے محکمہ نے جو حکم جاری کیا تھا کہ تمام کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں وہ واپس لے لیا گیا ہے۔
محکمہ نے واضح کیا ہے کہ ریاست میں دن بدن کورنا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھا یا گیا ہے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ عوام کو گھروں سے باہر اپنے دفتر کے کام کے دوران، بازار میں خریداری کرتے وقت اپنے چہرے پر ماسک لگائے رکھنا لازمی ہوگا۔
حکومت کی طرف سے یہ پابندی اس خدشہ کے سبب لگائی گئی ہے کہ کہیں کئی کورونا وائرس سے متاثر افراد دیا ان سے رابطہ میں آنے والے افراد سے ربط میں آجائیں گے تو بڑی پریشانی ہوسکتی ہے۔ محکمہ صحت نے ماسک کے متعلق تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔ اس میں کہاگیا ہے کہ بڑے جو ماسک استعمال کریں گے اس کی چوڑائی کم ازکم 9انچ اور اونچائی کم ازکم 7انچ ہونی چاہئے۔ بچوں کے لئے ماسک کا کا سائز 5انچ مقرر کیا گیا ہے۔
محکمہ نے عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اسی مالک کا استعمال کریں جو میڈیکل طور پر مستندہوں اور ایسے ماسک کا استعمال نہ کریں جو میڈیکل ادارں سے مستند نہ ہوں اور گھروں میں صرف فروخ کے لئے تیار کئے جارہے ہیں کیونکہ ان ماسکوں کے استعمال سے یہ خطرہ بنا رہتا ہے کہ یہ وائرس کو روک نہیں پائیں گے اس کے علاوہ ایسے ماسک سے یہ بھی خطرہ ہے کہ ممکن ہے کہ اس کو خریدنے سے پہلے کسی اور نے اسے اپنے منہ سے لگایا ہو اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ کورونا سے متاثر ہو یا کسی متاثر کے ربط میں آیا ہو۔